ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں جاری عالمی جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی پہلی ہی شرکت کو تاریخی کامیابی میں بدل دیا۔ قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔
ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق ایشیائی چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلوں میں طلائی تمغے جیت لیے، جس کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر ایک منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔
دوسری جانب انڈر اکیس ڈیو کیٹیگری میں محمد یوسف اور محمد عمر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑی آج انڈر اکیس ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں مزید کامیابیوں کی امید کی جا رہی ہے۔
پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے قومی کھلاڑیوں کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں جوجِٹسو کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ایتھلیٹس مستق