73میں سے 63 پاکستانی کشتی میں سوار تھے
37 محفوظ 73 میں سے 63 پاکستانی کشتی میں سوار تھے 33 گرفتار
جاں بحق افراد میں 13 کرم باقی باجوڑ اور پشاور کے باشندے ہیں ، لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 63 پاکستانیوں کے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 10 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 63 میں سے 37 پاکستانی محفوظ رہے جن میں سے 33 پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزارت خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے میں نکالی گئی 16 لاشوں کی فہرست جاری کر دی۔ وزارت خارجہ کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختو نخوا سے ہے جن میں سے 13 افراد کرم سے ہیں۔ فہرست کے مطابق تقلین حیدر، شعیب حسین ، نصرت حسین، شعیب علی، سید شہزاد حسین، عابد حسین ، آصف علی ، مصور حسین ، اسور حسین، عابد حسین ، مصیب حسین، اشفاق حسین ، شاہد حسین کرم سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ سراج الدین باجوڑ محمد علی شاہ اورکزئی اور انیس خان کا تعلق پشاور سے ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، دریں اثناء آن لائن کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہو گئے ہیں، مراکش کشتی حادثے سے بچ جانے والے 22 افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، میتیں پہنچنے کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے،