باجوڑ۔ناواگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن۔خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل اسماعیل نے، تحصیلدار ناواگئی اور TMA ناواگئی کے عملے کے ہمراہ ناواگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے فٹ پاتھ پر سامان رکھنے والے دکانداروں کی غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں، جس سے پیدل چلنے والوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوا۔ فٹ پاتھ کو خالی کروا کر ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی گئی۔خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی سختی سے وارننگ دی گئی، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نواگئی نے بازار کمیٹی کے ساتھ بھی ملاقات کی بازار کمیٹی نے تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی