حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کے لیے نادرا کی دو موبائل رجسٹریشن وینز منظور۔مبارک زیب خان Home / باجوڑ /

باجوڑ کے لیے نادرا کی دو موبائل رجسٹریشن وینز منظور۔مبارک زیب خان

ایڈیٹر - 01/08/2026
 باجوڑ کے لیے نادرا کی دو موبائل رجسٹریشن وینز منظور۔مبارک زیب خان

وزیر مملکت مبارک زیب خان کی مسلسل کاوششوں کے نتیجے میں ضلع باجوڑ کے لیے نادرا کی دو موبائل رجسٹریشن وینز منظور کر دی گئی ہیں۔

یہ موبائل رجسٹریشن وینز عنقریب باجوڑ پہنچ کر باقاعدہ طور پر اپنی خدمات کا آغاز کریں گی، جس کے بعد ضلع کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر نادرا کی مختلف سہولیات میسر آئیں گی۔ اس اقدام سے شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر نادرا خدمات کے حصول میں عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر مملکت مبارک زیب خان کی کوششیں بلا تعطل جاری ہیں، اور ان شاء اللہ باجوڑ کی ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔