تحسین اللہ
تفصیلات کے مطابق اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے 2024/25 انتہائی کانٹے دار دوڑ کے بعد نپولی نے 82 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ۔ نپولی اور انٹرمیلان کے درمیان ٹائٹل ریس آخری میچ تک جاری رہا۔ آخری میچ میں نپولی نے کاگلیری کو 2/0 سے شکست دے دی ۔ جبکہ انٹرمیلان نے بھی آخری میچ میں کامیابی حاصل کی مگر اس کے پوائنٹس 81 رہے۔ اس کے ساتھ نپولی نے چوتھے مرتبہ سیری اے کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جبکہ انٹرمیلان کیلئے اب اہم میچ یوئیفا چیمپن لیگ کا فائنل ہے جو کہ 30 مئی کو پیرس سینٹ جرمن کے خلاف کھیلے گی۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد نپولی کے فینز سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔ اس کے ساتھ اٹالین فٹ بال لیگ سے چیمپن لیگ کیلئے چار ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا۔ چیمپن نپولی ، انٹرمیلان ، اٹلانٹا اور یونٹس جبکہ روما نے یوروپا لیگ کیلئے اور لزائیو فٹ بال کلب نے کانفرنس لیگ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔