اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار عازمین جاسکیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حج کے حوالے سے جو ہوچکا ہے وہ بتانا چاہتا ہوں، حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی اور میں نے مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ سعودی عرب جاکر انتظامات دیکھے ہیں، سرکاری اسکیم کا مکمل کوٹہ استعمال ہو رہا ہے، نجی اسکیم کے پیسے بروقت ٹوور آپریٹرز نہ بھیج سکے، نجی اسکیم میں سعودی عرب کے احکامات پر عمل نہیں کیاگیا۔
ٹوور آپریٹرز
ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن کے حوالے سے ٹوورآپریٹرز نے سستی دکھائی، سعودی حکومت نے دو ہزار کوٹہ والی کمپنیوں کو ہی کوٹہ دینے کا طے کیا، ہوپ نے 41 کلسٹر بنائے، ہوپ نے 14 فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرانا تھی۔