حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، ایک ہفتے میں دو سرکاری سکول دھماکے کے ذریعے تباہ Home / باجوڑ /

باجوڑ ، ایک ہفتے میں دو سرکاری سکول دھماکے کے ذریعے تباہ

ایڈیٹر - 30/07/2026
باجوڑ ، ایک ہفتے میں دو سرکاری سکول دھماکے کے ذریعے تباہ

باجوڑکے تحصیل ماموند کے علاقے خرکی میں گورنمنٹ پرائمری سکول دھماکے سے تباہ۔ تحصیل ماموند کے علاقے خرکی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کو رات گئے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بارودی مواد سے دھماکے میں تباہ کر دیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں سکول کی عمارت کے اندر بارودی مواد نصب کیا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تاحال کسی بھی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حکام کی جانب سے بھی واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسی گاؤں میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیا گیا تھا۔