باجوڑ۔عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے۔ وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پارٹی قائد عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر ہیڈ کواٹر خار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ باجوڑ پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے قائدین صدر پی ٹی آئی گلداد خان، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان، ایم پی انجنیئر اجمل خان، ایم پی انور زیب خان، سابقہ ایم این اے گل ظفر خان، ڈاکٹر خلیل الرحمان، ملک راحت اللہ اور سینکڑوں کارکنان نے شاندار استقبال کیا اور ریلی کے صورت میں ہیڈ کواٹر خار بازار چوک لے آئے۔ جہاں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا۔ علیمہ خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کارکنان عمران خان کی رہائی کے لئے اڈیالہ جانے کے لئے گھروں سے نکلیں اور جب نکلیں تو واپس گھروں کو نہیں انا۔ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کا بھیک نہیں مانگا عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جیل میں مرجائینگے لیکن حکومت وقت یزید کے سامنے سر نہیں جھکایئنگے۔ عمران خان نے 20دسمبر کو سہیل آفریدی کو سٹریٹ مومنٹ شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ملک کے عدالتی نظام پر تحفظات کا اظہار کرتی ہوں۔ ملک میں مہنگائی اور بد امنی اور غیر یقینی صورتحال ہے