حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کی سخت آبزرویشن، الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو جماعتی سربراہ ماننے سے انکار، بڑا قانونی نکتہ اٹھا دیا Home / سیاست /

انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کی سخت آبزرویشن، الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو جماعتی سربراہ ماننے سے انکار، بڑا قانونی نکتہ اٹھا دیا

ایڈیٹر - 30/07/2026
انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کی سخت آبزرویشن، الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو جماعتی سربراہ ماننے سے انکار، بڑا قانونی نکتہ اٹھا دیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت سے متعلق اہم سماعت کے دوران واضح کیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کے باعث فی الحال محمود خان اچکزئی کو جماعت کا سربراہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پارٹی کے اندرونی انتخابات، جماعتی آئین میں ترامیم اور مالیاتی معاملات سے متعلق اعتراضات پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وکیل کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ کارروائی کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے پاور آف اٹارنی سے متعلق استفسار کیا اور دریافت کیا کہ دستاویز پر کس شخصیت کے دستخط موجود ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پاور آف اٹارنی پر جماعت کے چیئرمین کے دستخط ثبت ہیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ جب تک جماعت میں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں ہوتے، اس وقت کسی بھی شخص کو پارٹی چیئرمین کی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاور آف اٹارنی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔