حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا باقاعدہ آغاز Home / پاکستان /

مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا باقاعدہ آغاز

  مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا باقاعدہ آغاز

پشاور سمیت صوبہ بھر میں مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر میں مزید سینکڑوں شناختی کارڈ ہولڈرز کو حتمی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، جن کے تحت خواتین اور مردوں کے قومی شناختی کارڈز نادرا کی جانب سے منسوخ کرنے کیلئے کاروائی شروع کر دی جائے گی۔
کارڈز کی منسوخی سے قبل ان تمام افراد کو نادرا کی جانب سے دو مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے تھے، مگر وہ پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی قومی کارڈز کو منجمد اورمنسوخ کرنے کا عمل شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی جانب سے حاصل کئے گئے جعلی پاکستانی کارڈز کے حوالے سے تحقیقات بھی تیز کردی گئی ہے اب تک صوبے بھر میں 25 ہزار سے زائد قومی کارڈ کو بلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔