حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یوئیفا یورپا لیگ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے اپنی نام کرلی Home / کھیل /

یوئیفا یورپا لیگ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے اپنی نام کرلی

تحسین اللہ

یوئیفا یورپا لیگ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے اپنی نام کرلی

 ایتھلیٹک بلباؤ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل کا واحد گول ٹوٹنہم ہاٹسپر کے جانب سے بروس جانسن نے 42 ویں منٹ میں سکور کیا۔ فائنل میچ انتہائی کانٹے دار اور دلچسپ رہا۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے سترہ سال بعد بڑی ٹرافی حاصل کرلی۔ اس سے پہلے 2008 میں ٹوٹنہم ہاٹسپر انگلش لیگ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اس کے ساتھ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے رواں سال ہونے والی 2025/26 یوئیفا چیمپن لیگ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ یاد رہے کہ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے پریمیر لیگ میں اس سال کارگردگی بہت خراب رہی تھی ۔ پریمیر لیگ کے درجہ بندی میں سترہویں پوزیشن پر تھے۔ مگر یوئیفا یورپا لیگ جیتنے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹسپر نے چیمپن لیگ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پریمیر لیگ کے صرف چار پہلی پوزیشن والی ٹیمیں چیمپن لیگ کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ مگر اسی سال ٹوٹنہم ہاٹسپر کے یوئیفا لیگ جیتنے کے بعد پریمیر لیگ کے پانچ ٹیمیں کوالیفائی کریں گی