حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج Home / پاکستان /

مہمند میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

مہمند میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

قبائلی ضلع مہمند میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج۔13 مہینے گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہیں دی گئ۔ے جس کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔تنخواہیں نہ دینے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کا فیصلہ۔ تمام مطالبات جائز ہے بہت جلد حل کرینگے۔ڈپٹی کمشنر مہمند۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت آئ پی پراجیکٹ سے بھرتی لیڈی ہیلتھ ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بھی ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں مختلف کمپین جیسے پولیو،خسرہ، کرونا ودیگر مہم میں بھرپور حصہ لے کر اپنی ڈیوٹی کو بہتر طریقے سے انجام دی گئی تھی۔مگر محکم صحت کے حکام اب ہمارے تنخواہین دینے میں ناکام ہے۔اور 14 مہینوں سے تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں۔جو کہ ہمارے بچوں اور ہمارے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہیں۔کیونکہ ہم اب بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔احتجاج کے بعد انہوں نے ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن سے ملاقات کی اور ان کو اپنے تمام تر تحفظات سے اگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہمند نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ اپ کے تمام مطالبات جائز ہیں۔اور جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔کیونکہ قبائلی اضلاع میں آپ جیسے خواتین پر ہم فخر کرتے ہیں ۔اور آپ ہی کی وجہ سے ہمارے پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلی حکام کو اپ کے تحفظات سے اگاہ کرکے آپ کے تنخواہیں جلد  مل جائے گی۔ڈپٹی کمشنر مہمند نے ان کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور ان کو تسلی دی گئی کہ اپ لوگوں کو جلد تنخواہیں مل جائے گی. ضلع مہمند میں اس وقت آئ پی پروگرام کی تعاون سے 277 ایل ایچ ویز کام کررہے۔جس میں 89 ایل ایچ ویزکے تنخواہیں گزشتہ 13 ماہ سے بند ہیں۔