حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کا دورہ Home / پاکستان /

رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کا دورہ

رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کا دورہ

باجوڑ۔ رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کا دورہ ، گھوسٹ ملازمین ، ادویات کی کمی ، لیبارٹریوں کی کارگردگی ، فل باڈی سکین مشین سمیت ہسپتال میں صفائی اور ریونیشن کے شکایات کے بارے میں تفصیلی دورہ 
تفصیلات کے مطابق پی کے 22 باجوڑ سے عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے ڈی سی باجوڑ شاہد علی کے ہمراہ ہیڈ کواٹر خار ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ صحت کے آفسران سمیت پارٹی ذمہ داران بھی تھے۔ نثار باز خان نے ہسپتال کے میڈیسن سٹور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ موجود ادویات مریضوں کو فراہمی یقین بنائی جائے ۔ ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر حیات آفریدی کے جانب سے انہیں تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔ اس موقع پر نثار باز خان نے ہیڈ کواٹر ہسپتال میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے ہسپتال پر تنخواہ لیکر کوئی باہر دوسرے شہروں میں اپنی خدمات کیسے سرانجام دے سکتے ہیں جس پر ایم ایس ڈاکٹر حیات آفریدی نے بتایا کہ جتنے بھی ملازمین ہیں ان کی بائیو میٹرک یقینی بنائی گئی ہے ۔ اور جو ملازمین غیر حاضر تھے ان کی تنخواہیں بند کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نثار باز خان نے کہا کہ فل باڈی سکین مشین پچھلے تین سالوں سے ناکارہ پڑا ہے اور عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔ ایم ایس ڈاکٹر حیات آفریدی نے کہا کہ فل باڈی سکین جدید مشین ہے جس کیلئے سٹاف میسر نہیں جس پر ایم پی اے نثار باز اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ فل باڈی سکین مشین کیلئے ہیڈ کواٹر ہسپتال خار سے چند افراد کو ٹرین کرایا جائے تاکہ اس مشین کو اسی ہسپتال کے عملے کے ذریعے کام میں لایا جاسکے ۔ 
ایم ایس ڈاکٹر حیات آفریدی نے بتایا کہ ایم پی اے نثار باز نے چار ماہ پہلے ہسپتال کا دورہ کیا تھا زیادہ تر اشیاء کی نشاندہی کی تھی ، وہ چیزیں مثلاً لیبارٹری میں کچھ ایسے امراض کے ٹیسٹ کرانا ممکن نہیں تھا اب وہ تمام ٹیسٹ آدھی قیمت پر ہیڈ کواٹر خار ہسپتال میں کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح عوامی شکایات پر ایم پی اے نثار باز نے ہسپتال کے ایمرجنسی کا دورہ کیا اور وہاں موجود میڈیسن کا سٹاک چیک کیا جس میں کچھ لوگوں نے کینولہ اور دیگر آلات و میڈیسن کی شکایت کی تھی وہ تمام میڈیسن اور آلات ایمرجنسی میں موجود تھے۔ 
اس موقع پر ایم پی اے نثار باز نے انٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے لوگ انتہائی غریب ہے اگر انٹی ریبیز انجشکن ہسپتال میں میسر نہیں تو ان کو لوکل پرچائز سے خرید کر یہاں کے غریب عوام کو دی جائے جس پر ڈی سی شاہد علی خان نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کے ایم ایس کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ جو بھی اس طرح کے مریض آئے تو ان کے لیے لوکل مارکیٹ سے انٹی ریبیز ویکسین خریدا جائے۔ 
نثار باز نے کہا کہ ہم نے اے ڈی پی میں ہسپتال کیلئے نئے اور جدید لیبر روم ، چارمنگ کوٹکی اور لوئے سم بی ایچ یوز کو آر ایچ سی کو اپگریڈیشن کیلئے شامل کیے جس پر بہت جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہسپتال میں رینویشن اور دیگر کام کیے جائیں گے۔