باجوڑ میں حج سے رہ جانیوالے افراد اور ٹریول ایجنٹس کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کے 67000 درخواست گزار سعودی عرب کے ویزے نہ ملنے کیوجہ سے حج سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔ جس میں 350 افراد باجوڑ کے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تاکہ ان کا مسئلہ حل ہوجائے اور وہ فریضہ حج ادا کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین مہینے قبل حج کیلئے پیسے جمع کئے تھے لیکن اب خدشہ ہے کہ مذکورہ افراد ویزے نہ ملنے کے باعث فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے۔مظاہرین کی قیادت حاجی نعیم اللہ خان نے کی۔