حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں لیکروس ورکشاپ کا انعقاد Home / کھیل /

باجوڑ میں لیکروس ورکشاپ کا انعقاد

تحسین اللہ

باجوڑ میں لیکروس ورکشاپ کا انعقاد

باجوڑ میں لیکروس ورکشاپ کا انعقاد۔ لیکروس سٹکس کی تقسیم اور کھلاڑیوں کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدر سید سالار جہان کی ہدایت پر پورے صوبہ کے ڈسٹرکٹ میں گراس روٹ لیول پر ورکشاپ کرائے جا رہے ہیں اور ان میں لیکروس کی سٹکس مفت تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ اس کھیل کو بڑھایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے اشتراک سے مہران شاہ سیکریٹری باجوڑ لیکروس ایسوسی ایشن نے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس میں 30 کھلاڑیوں کو تربیت اور مختلف ٹریننگ ڈرلز سکھائی گئی، لیکروس اولمپک کھیل ہونے کے ساتھ کینیڈا کا قومی کھیل ہے جس کی 300 سال سے زائد کی تاریخ ہے اور یہ امریکی علاقوں میں کھیلے جانے والا مقبول کھیل ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ راہد گل ملاگوری ، مسرت جان ، تحسین اللہ اور سپورٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو لیکروس کے بارے میں طیفور زرین سیکرٹری خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن نے لیکچر دیا اور بال اٹھانے، شاٹ، پاس، ٹیکل، فیس آف، فاؤلز اور مختلف ٹریننگ ڈرلز سکھائی گئی اور اس کھیل کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ تربیتی پروگرام میں کل 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پروگرام کے آخر میں خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں میں لیکروس کے سامان، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے آخر میں سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں میں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں تمام کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو اور لیکروس جیسے ابھرتے کھیل کو باجوڑ میں عام کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔