حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز سے عبداللہ شفیق ریلیز، ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے روانہ ہوں گے Home / کھیل /

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز سے عبداللہ شفیق ریلیز، ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے روانہ ہوں گے

ایڈیٹر - 27/07/2026
گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز سے عبداللہ شفیق ریلیز، ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے روانہ ہوں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق کو گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ قومی ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کی جگہ بنگلادیش کے کرکٹر شمیم حسین کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، جو اب گلوبل سپر لیگ میں فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

عبداللہ شفیق نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلا، جس کے بعد وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو روانہ ہوں گے جہاں انہیں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننا ہے۔

انہوں نے اپنے آخری میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کو انجری کا شکار ہونے والے عبداللہ فضل کے متبادل کے طور پر پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔