حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے داخلوں کا اعلان Home / پاکستان /

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے داخلوں کا اعلان

ایڈیٹر - 19/05/2025
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے داخلوں کا اعلان

سابقہ فاٹا کے طلبہ کیلئے سنہری موقع!
*بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا، داخلء کیلئے آن لائن اپلائی کی سہولت موجود ہے۔
ہر شعبے میں طلبہ کے لئے 4 مخصوص سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ داخلہ مکمل طور پر میرٹ پر ہوگا۔
سمسٹر فیس اور ٹرانسپورٹ بالکل مفت ہوں گی۔
اگر آپ ہاسٹل میں رہنا چاہتے ہیں، تو صرف 16800 روپے چار سالوں کے لیے ادا کرنے ہوں گے اور ڈگری مکمل ہونے پر سیکیورٹی چارجز بھی واپس ملیں گے۔
یہ صرف داخلہ نہیں بلکہ ایک امید، ایک نئی راہ اور بہترین مستقبل کی جانب اہم قدم ہے لہذا سابقہ فاٹا کے ہر نوجوان سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔