حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر مملکت مبارک زیب کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی Home / باجوڑ /

وزیر مملکت مبارک زیب کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

ایڈیٹر - 26/07/2026
وزیر مملکت مبارک زیب کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

باجوڑ: رکن قومی اسمبلی برائے باجوڑ اور وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب نے  نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اظہار الحق کی خصوصی دعوت پر باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اظہار الحق اور ان کے ساتھیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ہار پہنائے۔

دورے کے دوران وزیر مملکت نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف کھیلوں کے میدانوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عاجز کرکٹ اکیڈمی اور شینواری کرکٹ اکیڈمی کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر اظہار الحق نے سپورٹس کمپلیکس میں موجود بنیادی سہولیات کی کمی، نامکمل منصوبوں اور دیگر درپیش مسائل سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔

وزیر مملکت مبارک زیب نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی گفتگو توجہ سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کو درپیش مسائل کے حل اور کھیلوں کی سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

دورے کے دوران مقامی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔