حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر میں قبائلی رہنما ملک نصیر کے گھر پر دستی بم حملہ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں Home / قبائلی اضلاع /

خیبر میں قبائلی رہنما ملک نصیر کے گھر پر دستی بم حملہ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

ایڈیٹر - 25/07/2026
خیبر میں قبائلی رہنما ملک نصیر کے گھر پر دستی بم حملہ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے غنڈی میں قبائلی رہنما اور پشتون جرگہ کے میزبان ملک نصیر کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے گھر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد دستی بم پھینکا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا، جبکہ اہل خانہ محفوظ رہے۔

حملے کے بعد ملزمان فوری طور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حملے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے، جبکہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔