باجوڑ : ضلع باجوڑ کی تحصیل واڑ ماموند کے علاقے ڈبر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، جھڑپ کے دوران ایک گولا رہائشی مکان پر جا گرا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔