حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اضافی وزن کو شکست دینے کا درست فارمولا کیا ہے؟ Home / لائف سٹائل /

اضافی وزن کو شکست دینے کا درست فارمولا کیا ہے؟

اضافی وزن کو شکست دینے کا درست فارمولا کیا ہے؟

کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا کہ آپ پائپ میں ایک سائیڈ سے کالا پانی ڈالیں اور دوسری سائیڈ سے سفید پانی نکل آئے؟

ایسا نہ کبھی ہوا، نہ ممکن ہے۔ کیونکہ جو آپ کسی چیز کا اِن-پُٹ دیں گے، ویسے ہی آؤٹ-پُٹ آئے گا۔

اگر آپ جنک فوڈ، پراسیسڈ فوڈز، اور مصنوعی مشروبات اپنی خوراک کی نالی سے جسم میں اتار کر سمجھتے ہیں کہ آپ دبلے پتلے اور چاک و چوبند رہیں گے، تو ایسا ممکن ہی نہیں۔

جنک فوڈز اور پروسیسڈ فوڈز میں عام طور پر چربی، چینی، اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جبکہ فائبر، وٹامنز اور منرلز کی کمی ہوتی ہے۔

جنک فوڈز میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لیکن ان سے ملنے والی توانائی فوری طور پر ختم نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے چکنائی جسم میں چربی کی شکل میں ذخیرہ ہو جاتی ہے۔

جنک فوڈز اور مصنوعی مشروبات میں موجود چینی خون میں انسولین کی سطح کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔ انسولین چربی کے ذخیرے کو بڑھاتی ہے، اور بار بار چینی کا استعمال انسولین کی حساسیت کو کم کرتا ہے۔ یہ عمل موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کی بنیاد بنتا ہے۔

مصنوعی مٹھاس یا زیادہ چینی کی وجہ سے دماغ "ریوارڈ سینٹر" کو متحرک کرتا ہے، جو اس کے زیادہ استعمال کی عادت ڈالتا ہے۔