حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع، متعدد خاندان افغانستان روانہ Home / باجوڑ /

باجوڑ: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع، متعدد خاندان افغانستان روانہ

ایڈیٹر - 14/07/2026
باجوڑ: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع، متعدد خاندان افغانستان روانہ

باجوڑ: ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج تحصیل سالارزئی کے علاقوں پشت اور حاجی لونگ، جبکہ لوی ماموند کے علاقوں مینہ زگئی اور ملاکلے سے متعدد افغان خاندان اپنے وطن افغانستان روانہ ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ میں بھی کل سے ان افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا امکان ہے جو مقررہ مدت کے باوجود وطن واپس نہیں جائیں گے۔

انتظامیہ نے افغان شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط کے مطابق رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے عمل میں تعاون کریں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔