حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لوئر دیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف جلوس نکالے گئے Home / سیاست /

لوئر دیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف جلوس نکالے گئے

لوئر دیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف جلوس نکالے گئے

تحصیل لال قلعہ دیر لوئر میں بھارت کے جنگی عزائم کے خلاف جلوس نکالا گیا۔ 

جلوس کے شرکاء نے بھارت کے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

 بروقت، موثر اور تاریخی جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ 

اس کے علاوہ سب ڈویژن ادینزئی میں بھی بھارت کے جنگی عزائم کے خلاف جلوس نکالا گیا۔ لوگوں نے بھارت کی جنگی جنون اور خطے میں عدم توازن پیدا کرنے کی مزمت کی۔

 اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت مختلف ہیلے بہانوں سے پاکستان کے پانی کو روکنا چاہتا ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ بھارت کے انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ 

کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔ موثر جواب دینے پر مقررین نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔