ضلع مالاکنڈ کے بٹ خیلہ شہر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ریاض محسوس کی قیادت میں بٹ خیلہ بازار میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے لوگ اور طلباء شریک ہوئے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف شہریوں نےشدید نعرے بازی کی۔ شہریوں نے پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوربھارت کو اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔