حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کون بنے گا چیمپن ؟ آسٹریلیا یا ساوتھ افریقہ ، فیصلہ 11 جون کو ہوگا Home / کھیل /

کون بنے گا چیمپن ؟ آسٹریلیا یا ساوتھ افریقہ ، فیصلہ 11 جون کو ہوگا

تحسین اللہ

کون بنے گا چیمپن ؟ آسٹریلیا یا ساوتھ افریقہ ، فیصلہ 11 جون کو ہوگا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 11 جون سے 15 جون تک کرکٹ کے تاریخی کرکٹ گراونڈ لاڈز میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔جبکہ ساوتھ افریقہ پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کا فائنل کھیلے گا۔ آخری ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تھی۔ 
اس بار آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جبکہ ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو آخری مرتبہ شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ آسٹریلین ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز جبکہ ساوتھ افریقہ کو ٹیوبا بووما کرینگے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کا تیسرا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ اولین فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ کامیابی حاصل کی دوسری بار آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں آسٹریلیا نے فائنل جیتا ، اس بار دو مضبوط ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 
ساوتھ افریقہ ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے فائنل سے عین ایک ماہ قبل اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب کہ اس کے ٹیم کے صف اول کے باولر کگیسو ربادا منشیات کے استعمال کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد آئی پی ایل سے باہر ہوگئے اور ان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے فائنل کے کھیلنے کے امکانات بھی بہت کم رہ گئے ہیں، کگیسو رباد آئی سی سی کےٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں یعنی موجودہ دورمیں دنیا کے دوسرے بہترین ٹیسٹ باولر ہیں۔ اور ساوتھ افریقہ کے ٹیسٹ ٹیم کے سب سے بہترین باولر ہیں۔