امریکی ری پبلکن اراکین کانگریس جیک برگمین اور کیتھ سیلف کے اعزاز میں نیویارک کے ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے پہلگام واقعہ سے پیدا کشیدگی اور بھارت کے جنگی جنون کی جانب اراکین کانگریس کی توجہ دلائی۔
پاکستانی امریکن تنویر احمد نے اراکین کانگریس سے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک پاکستان کے خلاف بھارت کئی فالس فلیگ آپریشنز میں ملوث رہا ہے۔ اس بار بھی پہلگام واقعے کے دس منٹ کے اندر ہی ایف آئی آر درج کرلی گئی جب کہ جس جگہ فائرنگ کی گئی تھی وہاں سے پولیس اسٹیشن کا ایک گھنٹے کا فاصلہ تھا۔ یہی نہیں الزام بھی پاکستان پر عائد کردیا گیا مگر ثبوت نہیں دیے گئے۔
تنویر احمد نے سوال کیا کہ آخر ایسے ماحول میں امریکا کیا کردار ادا کرے گا؟
امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے کہا کہ تنویر احمد نے جس سطح کی تفصیلات بتائی ہیں، وہ انہیں سُن کر اس معاملے کو جان رہے ہیں تاہم اتنا ضرور کہیں کہ شاید یہ نااُمیدی کی سی بات لگے مگر حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں انسان بستے ہیں جو بطور غلطی کے پتلے