حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
انڈیا کے حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر Home / بین الاقوامی /

انڈیا کے حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انڈیا کے حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب بزدلانہ تاریخ دہرائی، مختلف مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں
ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ مظفرآباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا، مسجد بلال میں 3 شہادتیں ہوئیں، مریدکے میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، مریدکے میں 3 مرد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ کوٹلی میں 16 سالہ بچی اور 18 سالہ بچہ شہید ہوئے تاہم سیالکوٹ، شکر گڑھ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی۔
بھارت کی غلط فہمی کو یقیناً جلد ٹھیک کردیا جائے گا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چود