حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات: مولانا خانزیب کی پہلی برسی، اے این پی نے قاتلوں کی گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا Home / سیاست /

سوات: مولانا خانزیب کی پہلی برسی، اے این پی نے قاتلوں کی گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ایڈیٹر - 12/07/2026
سوات: مولانا خانزیب کی پہلی برسی، اے این پی نے قاتلوں کی گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

سوات (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے مولانا خانزیب کی پہلی برسی کے موقع پر سوات پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کے قتل کی شفاف تحقیقات مکمل کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور قانون کے مطابق سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے سابق چیئرمین اے این پی الیکشن آرگنائزنگ کمیٹی ضلع سوات سلیم خان، ضلعی کونسلر طیب شاہ، نائب صدر بار ایسوسی ایشن حبیب اللہ ایڈووکیٹ، مرکزی کونسل کے رکن افتخار حسین، سابق صدر ملگری ڈاکٹران ڈاکٹر ظاہر شاہ، سابق صدر پی ایس ایف حارث باچا اور عادل حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا خانزیب امن، جمہوری اقدار اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے سرگرم تھے، ان کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے اسمبلی فلور پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود تحقیقات کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا، لہٰذا حکومت تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور عوام کے تحفظات دور کرے۔ تقریب کے اختتام پر مولانا خانزیب سمیت تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔