باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں تحصیل سلارزئی کے علاقے ماندل خوڑ میں ایک ڈاٹسن گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے، تاہم فوری طور پر مقتول کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔