حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان سے وابستہ تاریخی رہائش گاہ اچانک فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے Home / لائف سٹائل /

عمران خان سے وابستہ تاریخی رہائش گاہ اچانک فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

ایڈیٹر - 11/07/2026
عمران خان سے وابستہ تاریخی رہائش گاہ اچانک فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

جائیداد کے فروخت کنندگان نے اس پرتعیش رہائش گاہ کی قیمت ڈھائی کروڑ پاؤنڈ مقرر کی ہے، جس کے باعث یہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اورملی لاج کے نام سے معروف یہ تاریخی عمارت جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن کے نزدیک اور رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔ جارجین دور کی طرزِ تعمیر پر قائم اس وسیع و عریض رہائش گاہ میں دس خواب گاہیں، سات غسل خانے، خوبصورت باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی موجود ہے، جبکہ اس کا مجموعی رقبہ تقریباً پندرہ ہزار آٹھ سو چودہ مربع فٹ بتایا گیا ہے۔

یہ مکان ماضی میں اس وقت بھی خبروں کا حصہ بنا تھا جب عمران خان نے 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے لیے نشر ہونے والی جیو نیوز کی "پکار" مہم میں اسی رہائش گاہ سے ویڈیو پیغامات اور خصوصی پروگرام ریکارڈ کروائے تھے۔

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اس تاریخی جائیداد کی فروخت نے ایک بار پھر اسے عوامی اور سیاسی دلچسپی کا موضوع بنا دیا ہے، جبکہ اس کی بلند قیمت بھی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔