حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیفا ورلڈ کپ اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا Home / کھیل /

فیفا ورلڈ کپ اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایڈیٹر - 11/07/2026
فیفا ورلڈ کپ اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی  کر لیا

لاس اینجلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھیل سے ہوا، تاہم اسپین نے تیسویں منٹ میں فیبیان کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ بیلجیئم نے ہمت نہ ہاری اور اکتالیسویں منٹ میں ڈی کیٹالا نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

یہ رواں ورلڈ کپ میں پہلا موقع تھا جب اسپین کی ٹیم کے خلاف کسی حریف نے گول اسکور کیا۔

جب مقابلہ اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو اٹھاسیویں منٹ میں مرینو نے شاندار گول کر کے اسپین کو دوبارہ برتری دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی، جبکہ اس سے قبل فرانس بھی آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنا چکا ہے۔ اب سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔