باجوڑ۔ منشیات کیخلاف جاری آپریشن کلین اپ میں تھانہ خار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی۔ 14 کلو سے زائد افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ بین اضلاع دو منشیات سمگلرز گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں ضلعی بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کامیابی کیساتھ جاری ہے جہاں پر آج سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبد العزیز کے نگرانی میں تھانہ خار پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے ڈاگ قلعہ بائی پاس پر ناکہ بندی کے دوران کباڑ سے لادھا سوزوکی گاڑی کو اشارہ دیکر رکوایا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی خفیہ خانوں سے 14 کلو سے زائد افیون برآمد کرکے موقع پر منشیات سمگلرز کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا اور برآمد شدہ افیون اور گاڑی کو قبضہ پولیس کرلیا۔