حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ' مختلف بازاروں میں موجود نشہ آور اشیاء کے فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن Home / پاکستان /

باجوڑ ' مختلف بازاروں میں موجود نشہ آور اشیاء کے فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

ایڈیٹر - 04/05/2025
باجوڑ ' مختلف بازاروں میں موجود نشہ آور اشیاء  کے فروخت کے خلاف  پولیس کا کریک ڈاؤن

باجوڑ۔ عوامی شکایات کو نوٹس۔ ضلع بھر  کے مختلف بازاروں میں موجود نشہ آور اشیاء (ماوا اور گٹکہ) کے فروخت کے خلاف ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن۔

 

عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لینے ہوئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی طرف مختلف بازاروں میں کارروائیاں کی گئی۔

 دوران کارروائی ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم نظام الدین بمعہ دیگر پولیس نفری نے تلاشی کے دوران عنایت کلے بازار کے متعدد دکانوں سے 90 عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرکے اپنے تحویل میں لی اور جملہ دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ انسانی مضر صحت نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں بصورت دیگر ملوث دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔