حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ لغڑئی واقعہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کے والدین میں امدادی رقوم تقسیم Home / پاکستان /

باجوڑ ۔ لغڑئی واقعہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کے والدین میں امدادی رقوم تقسیم

ایڈیٹر - 03/05/2025
باجوڑ ۔ لغڑئی واقعہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کے والدین میں امدادی رقوم تقسیم

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان کے ہمراہ گزشتہ روز لغڑئی ماموند میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونیوالے بچوں کے والدین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔ چار زخمیوں میں فی کس 3 لاکھ روپے اور کل 12 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ بچوں کے والدین نے 48 گھنٹوں کے اندر امدادی رقوم کی فراہمی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ایم پی اے ڈاکٹر حمید نے اس موقع پر والدین کو یقین دلایا کہ بچوں کے تمام علاج معالجہ کے اخراجات سرکار برداشت کریگی۔ یادرہے کہ ہسپتال میں زیر علاج تین بچوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہیں جبکہ ایک بچے کا علاج پشاور ہسپتال میں جاری ہے