حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لیبیا پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی Home / بین الاقوامی /

لیبیا پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی

حادثہ لیبیا کے شہر زاویہ کی مار سا ڈیلا بندرگاہ کے قریب پیش آیا

لیبیا پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی

لیبیا پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی 
حادثہ لیبیا کے شہر زاویہ کی مار سا ڈیلا بندرگاہ کے قریب پیش آیا ، 10 لاشیں نکال لی گئیں، شناخت جاری 
سفارتخانے کی ٹیم زاویہ پہنچ گئی، دفتر خارجہ نے معلومات کے حصول کیلئے مختلف نمبرز جاری کر دیئے ، لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی شہر زاویہ کے شمال مغرب میں واقع مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینیجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کراکس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے، واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کیلئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ طرابلس 03052185882 (وائس ایپ)، 218913870577+ (موبائل)، 6425435-21891+ واٹس ایپ ) اور کرائس مینجمنٹ یونٹ ، وزارت خارجہ اسلام آباد 9207887-5051 کے علاوہ cmu1@mofa.gov.pk پر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔