حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ Home / باجوڑ /

ملاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایڈیٹر - 05/07/2026
ملاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف عنایت کلی بازار میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔

مظاہرے سے باجوڑ کے سیاسی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا کی آئینی و قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے اور ان علاقوں میں نئے ٹیکسوں کا نفاذ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں نئے ٹیکس عوام اور تاجروں کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مظاہرے میں شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا