حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہائی سکول خار کے سابق ہم جماعتوں کا 40 سال بعد یادگار اجتماع، پرانی یادیں تازہ Home / باجوڑ /

ہائی سکول خار کے سابق ہم جماعتوں کا 40 سال بعد یادگار اجتماع، پرانی یادیں تازہ

ایڈیٹر - 05/07/2026
ہائی سکول خار کے سابق ہم جماعتوں کا 40 سال بعد یادگار اجتماع، پرانی یادیں تازہ

باجوڑ کے علاقے خار میں گورنمنٹ ہائی سکول خار کے سابق ہم جماعتوں کا 40 سال بعد ایک یادگار اجتماع منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے تعلیمی دور کی سنہری یادوں کو تازہ کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔

تقریب میں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لعلی شاہ کی قیادت میں فضل اکبر خلجی، بخت منیر صافی، سلیم خان اور دیگر سابق ہم جماعتوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے چالیس سال قبل کے اپنے اسکول کے دنوں، اساتذہ کرام اور ہم جماعتوں سے وابستہ یادوں کا تذکرہ کیا اور ماضی کے دلچسپ واقعات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے باوجود بچپن کی دوستیاں اور تعلیمی دور کی یادیں انسان کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہونا ان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ہے جس نے انہیں اپنے ماضی کی خوبصورت یادوں میں واپس پہنچا دیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ باہمی روابط مضبوط ہوں اور دوستی، محبت اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید فروغ مل سکے۔

تقریب کے اختتام پر سابق ہم جماعتوں نے گروپ فوٹو بنوائی اور اس یادگار اجتماع کو اپنی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا۔