حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، ینگ لیڈر پارلیمنٹ کا تعارفی اجلاس Home / پاکستان /

باجوڑ ، ینگ لیڈر پارلیمنٹ کا تعارفی اجلاس

ایڈیٹر - 01/05/2025
باجوڑ ، ینگ لیڈر پارلیمنٹ کا تعارفی اجلاس

باجوڑ: ڈسٹرکٹ لیڈر کامران خان کے زیر نگرانی ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے تحت اے ڈی سی کانفرنس حال میں ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبران کے تعارف کے بعد ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے طرف سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور سوشل اویرنس ، لیڈرشپ ڈیولپمنٹ ،سوشل میڈیا کمپینگ پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے ڈسٹرکٹ لیڈر کامران خان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ علاقے میں نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اور ان کو اجاگر کرنے کیلئے دن رات کام کریں۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے جانب راغب کریں۔