تحصیل وڑ ماموند کے علاقے جانی شاہ میں دو فریقین کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ زمین کے جھگڑے پر پیش آیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحیم ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پیشے کے لحاظ سے ٹریکٹر ڈرائیور تھا اور اس کا آبائی تعلق باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے چینار سے تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں