حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عنایت کلی بازار میں گیس سلنڈر کا دکان جل کر راکھ بن گیا،12 لاکھ روپے کا نقصان Home / لائف سٹائل /

عنایت کلی بازار میں گیس سلنڈر کا دکان جل کر راکھ بن گیا،12 لاکھ روپے کا نقصان

عنایت کلی بازار میں گیس سلنڈر کا دکان جل کر راکھ بن گیا،12 لاکھ روپے کا نقصان

باجوڑ، عنایت کلی بازار میں گیس کی دکان میں آتشزدگی، سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،12لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔

 پیر کے دن عنایت کلے بازار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر سیلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو کواطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کی فائیر ٹیم فائیر ویہیکل کے ہمراہ جائے وقوع کی طرف روانہ کی، ریسکیو1122  آگ بجھانے والے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روکا۔

دکاندار کے مطابق دکان مکمل طورپر جل گیاہے اور اس میں تقریباََ12لاکھ روپے کا سامان اور نقد کیش روپے پڑے تھے۔ متاثرہ دکاندار نے حکومت اور پی ڈی ایم اے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔