حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈی ایس پی خار سعید الرحمٰن کی زیرِ قیادت تھانہ خار پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ رقم برآمد، ملزم گرفتار Home / باجوڑ /

ڈی ایس پی خار سعید الرحمٰن کی زیرِ قیادت تھانہ خار پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ رقم برآمد، ملزم گرفتار

ایڈیٹر - 26/06/2026
 ڈی ایس پی خار سعید الرحمٰن کی زیرِ قیادت تھانہ خار پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ رقم برآمد، ملزم  گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی خار سعید الرحمٰن کی زیرِ قیادت ایس ایچ او تھانہ خار اور پولیس ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صدیق آباد پاٹک میں ایک گھر سے چوری ہونے والے 70,430 روپے برآمد کر لیے۔

کارروائی کے دوران ملزم شاہد خان ولد تاج علی، سکنہ صدیق آباد پاٹک کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے چوری شدہ 70,430 روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اسے پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان نے کامیاب کارروائی پر تھانہ خار پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ اور قانون کی بالادستی باجوڑ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔