حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
الکبیر آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ 2026 ،خیبرپختونخوا صوبائی مرحلہ مکمل، رائزنگ سٹاراور صافی وارئیرز کراٹے کلب کی کامیابی Home / کھیل /

الکبیر آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ 2026 ،خیبرپختونخوا صوبائی مرحلہ مکمل، رائزنگ سٹاراور صافی وارئیرز کراٹے کلب کی کامیابی

محمد عاصم - 22/06/2026
الکبیر آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ 2026 ،خیبرپختونخوا صوبائی مرحلہ مکمل، رائزنگ سٹاراور صافی وارئیرز کراٹے کلب کی کامیابی

الکبیر آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ 2026

خیبرپختونخوا صوبائی مرحلہ مکمل، رائزنگ سٹاراور صافی وارئیرز کراٹے کلب کی کامیابی

پشاور (سپورٹس رپورٹر محمد عاصم)الکبیر آل پاکستان کلب کراٹے چیمپئن شپ 2026 کے خیبرپختونخوا صوبائی مرحلے کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے، جن میں صوبے بھر کے مختلف کلبوں کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔خواتین میں رائزنگ سٹاراور مردوں میں صافی واریئرز کراٹے کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،اس موقع پر خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر شا ہ فیصل اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں صداقت شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ر ، سیکرٹری عاصم چوہدری ، جو جتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعیم ،آرچری ایسوسی ایشن کے سرفراز احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

انٹر کلب چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلوں میں رائزنگ سٹار کراٹے، پشاور نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم میں رومسا کامران، عریبہ، حنا، نازیہ اور ملیحہ نور شامل تھیں۔ اباسین کراٹے اکیڈمی، ایبٹ آباد دوسری جبکہ شوتوکان کراٹے اکیڈمی، کوہاٹ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مردوں کے مقابلوں میں صافی وارئیرز کراٹے کلب، پشاور نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ٹیم میں محمد علی، سلمان، ابراہیم، عبداللہ، مراد خان، حارث خان اور محمد حارث شامل تھے۔ فرینڈز کراٹے اکیڈمی، کرک نے دوسری جبکہ شاہین کراٹے اکیڈمی، بنوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں مختلف ویٹ کیٹیگریز اور کاتا ایونٹس کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی فنی مہارت اور بہترین تکنیک کا مظاہرہ کیا۔ منتظمین کے مطابق صوبائی مرحلے میں کامیاب کھلاڑی آئندہ مراحل میں اپنی اپنی اکیڈمیوں اور کلبوں کی نمائندگی کریں گے۔

سپورٹس حلقوں نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں میں کراٹے کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔