حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہنگائی کے دور میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے رکھنے کا انکشاف Home / سیاست /

مہنگائی کے دور میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے رکھنے کا انکشاف

ایڈیٹر - 17/06/2026
مہنگائی کے دور میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے رکھنے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش، رہائشی سہولیات اور اسٹاف کالونی کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر کروڑوں روپے مختص کر دیے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں 12 نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کے لیے بھی 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے، جس کا مقصد سرکاری رہائشی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

اسی طرح وزیراعظم اسٹاف کالونی کی بحالی، تزئین و آرائش اور اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 8 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اس منصوبے پر 30 جون 2026 تک مجموعی طور پر 18 کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت 34 کروڑ 31 لاکھ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد وزیراعظم آفس اور متعلقہ رہائشی سہولیات کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور سرکاری ملازمین کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔