حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ ماموند کے حالیہ آپریشن کے 17 شہداء کے ورثاء اور 40 زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ ماموند کے حالیہ آپریشن کے 17 شہداء کے ورثاء اور 40 زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم

ایڈیٹر - 16/06/2026
باجوڑ۔ ماموند کے حالیہ آپریشن کے 17 شہداء کے ورثاء اور 40 زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حمید الرحمان نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے ہمراہ ماموند کے 17 سویلین شہداء کے ورثاء اور 40 زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ چیکس کی تقسیم کی تقریب سول کالونی میں منعقد ہوئی، جس میں متاثرہ خاندانوں اور ضلعی حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیے گئے اعلان اور وعدے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت جاری ہے۔ حکام کے مطابق جن شہداء اور زخمیوں کے کیسز کسی وجہ سے ابھی زیرِ التوا ہیں، انہیں بھی جلد از جلد خصوصی امدادی پیکج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔