بھارت کے خلاف میچ میں سمرتی مندھانا کا آسان کیچ چھوڑنے کے بعد عالیہ ریاض کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
عالیہ ریاض کافی عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہیں، تاہم واپسی کے بعد ان کی کارکردگی مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نہ ان سے باقاعدگی سے باؤلنگ کرائی جاتی ہے، نہ فیلڈنگ میں وہ مؤثر دکھائی دیتی ہیں، جبکہ بیٹنگ آرڈر میں بھی انہیں عموماً نچلے نمبروں پر بھیجا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر ایک کھلاڑی نہ تینوں شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہو تو ٹیم میں اس کی مخصوص ذمہ داری کیا ہے؟
پاکستان ویمنز کرکٹ میں میرٹ اور سلیکشن کے معاملات پر پہلے بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں، لیکن ان پر مردوں کی کرکٹ جتنی عوامی اور میڈیا توجہ نہیں دی جاتی۔