حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چیئرمین محسن نقوی اور یونس خان کی اہم ملاقات Home / کھیل /

چیئرمین محسن نقوی اور یونس خان کی اہم ملاقات

ایڈیٹر - 16/06/2026
چیئرمین محسن نقوی اور یونس خان کی اہم ملاقات

پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق کپتان یونس خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں نئے امکانات پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں اہم ذمہ داری سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی موجودہ سیٹ اپ میں تبدیلیوں کی بھی اطلاعات ہیں اور یہ بات گردش کر رہی ہے کہ عاقب جاوید کی ذمہ داری تبدیل یا ختم کی جا سکتی ہے۔

اگر یہ تبدیلیاں عمل میں آتی ہیں تو یونس خان پاکستان کرکٹ کے انتظامی اور تکنیکی امور میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بطور سابق کپتان اور پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹر، ان کا تجربہ انہیں ایک مضبوط امیدوار بناتا ہے۔

تاہم، پی سی بی کی جانب سے ابھی تک ان اطلاعات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔