حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
راولپنڈی سے 205 افغانیوں کی بے دخلی، دیگر کو ڈیڈلائن Home / بین الاقوامی /

راولپنڈی سے 205 افغانیوں کی بے دخلی، دیگر کو ڈیڈلائن

غیرملکی مشنز 31 مارچ تک افغان شہریوں کی واپسی میں تعاون کریں، انتظامیہ

راولپنڈی سے 205 افغانیوں کی بے دخلی، دیگر کو ڈیڈلائن

راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کرتے ہوئے دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کرلیاہے، گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ اۤپریشن کے دوران غیرقانونی طورپر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کرکے ملک بدرکردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افغانوں کی تفتیش کےلئے حج کمپلیکس میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائم کیاگیاہے۔ حکومت نے غیرملکی مشنز سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک اسلام اۤباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی افغانستان واپسی میں تعاون کریں۔