حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ورلڈ کپ کے میزبان امریکا کی دھاک، پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دیا Home / کھیل /

ورلڈ کپ کے میزبان امریکا کی دھاک، پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دیا

ایڈیٹر - 13/06/2026
ورلڈ کپ کے میزبان امریکا کی دھاک، پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دیا

لاس اینجلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان ممالک میں شامل امریکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ میں اپنی طاقت کا بھرپور اظہار کر دیا۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلے ہاف کے دوران تین گول داغ کر حریف ٹیم کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ پیراگوئے کی دفاعی لائن امریکی حملوں کا مؤثر جواب نہ دے سکی اور وقفے تک امریکا کو واضح برتری حاصل ہو چکی تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی امریکی کھلاڑیوں نے اپنی برتری برقرار رکھی اور ایک مزید گول اسکور کر کے مقابلہ تقریباً اپنے نام کر لیا۔ پیراگوئے کی جانب سے ایک گول ضرور کیا گیا، تاہم وہ میچ کا پانسہ پلٹنے میں ناکام رہی۔

میچ کے اختتام پر امریکا نے 1-4 کی کامیابی کے ساتھ اہم فتح اپنے نام کی، جس پر مقامی شائقین نے بھرپور جشن منایا۔

ادھر مقابلے سے قبل لاس اینجلس میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تیسری رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں ہزاروں فٹبال مداحوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ثقافتی اور تفریحی پروگراموں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور اسٹیڈیم میں جوش و خروش دیدنی رہا۔

واضح رہے کہ عالمی فٹبال میلے کی افتتاحی تقریبات کا آغاز پہلے ہی میکسیکو سے ہو چکا تھا، جہاں معروف گلوکارہ شکیرا اور موسیقار برنا بوائے کی شاندار پرفارمنس نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔