حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حسن علی کا تاریخی کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے Home / کھیل /

حسن علی کا تاریخی کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ایڈیٹر - 08/06/2026
حسن علی کا تاریخی کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

لندن: پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولرحسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وائٹیلیٹی بلاسٹ کے ایک میچ میں لائسیسٹرشائر کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی نے چار وکٹیں حاصل کیں اور اسی دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ حسن علی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز محض 243 میچز میں حاصل کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ افغان اسپنر راشد خان کے پاس تھا، جنہوں نے 251 میچز میں 350 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے حسن علی کی یہ نئی کامیابی ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور وکٹیں لینے کی صلاحیت انہیں دنیا کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں شامل کرتی ہے۔

حسن علی کے اس تاریخی ریکارڈ پر شائقین کرکٹ، سابق کھلاڑیوں اور کھیلوں کے مبصرین کی جانب سے مبارک باد اور خراجِ تحسین کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی شاندار کامیابی کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔