حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ تھانہ لوئی سم پولیس کی کارروائی، 3 کلو چرس برآمد، منشیات سمگلر گرفتار Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ تھانہ لوئی سم پولیس کی کارروائی، 3 کلو چرس برآمد، منشیات سمگلر گرفتار

ایڈیٹر - 07/06/2026
باجوڑ۔ تھانہ لوئی سم پولیس کی کارروائی، 3 کلو چرس برآمد، منشیات سمگلر گرفتار

باجوڑ۔ تھانہ لوئی سم پولیس کی کارروائی، 3 کلو چرس برآمد، منشیات سمگلر گرفتار۔ باجوڑ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ لوئی سم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑمحمد خالد خان کی ہدایت اور نگرانی میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سرکل ڈی ایس پی خارسعید الرحمن کی قیادت میں تھانہ لوئی سم پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص مسمی ع کو روک کر تلاشی لی، جس کے قبضے سے 3000 گرام چرس برآمد ہوئی۔کارروائی ایس ایچ او تھانہ لوئی سم بخت زمان اور ایڈیشنل ایس ایچ او ظاہر شاہ خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا جبکہ اس کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او ظاہر شاہ خان نے کارروائی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔باجوڑ پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو محفوظ اور پرامن بنایا جا سکے۔